مرتضی وہاب

10 روز پہلے نالوں کی صفائی کا کریڈٹ وفاق کو دینے والے اب کہاں ہیں؟ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت)  ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ناگن چورنگی کا دورہ کیا، اس موقع پر روڈوں پر جمع پانی سے متعلق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 10 روز پہلے نالوں کی صفائی کا کریڈٹ وفاق کو دینے والے اب کہاں ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر پانی گرین لائن کے اسٹرکچر کی وجہ سے جمع ہوا، ایس آئی ڈی سی ایل کو یہاں باکس ڈرین ڈالنی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے بارش کے بعد ناگن چورنگی کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دس روز پہلے نالوں کی صفائی کا کریڈٹ وفاق کو دینے والے اب کہاں ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ناگن چورنگی پر ناظم آباد اور سخی حسن کا پانی آتا ہے، روڈ کی دوسری سائڈ کلیئر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے