چوہدری پرویز الہی

پی ٹی آئی حکومت کیخلاف اتحادی جماعت بھی میدان میں آگئی

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی اور وزیراعظم عمران خان کے جھوٹے نعروں اور وعدوں نے اب اتحادی جماعت کو بھی حکومت کے خلاف میدان میں اترنے پر مجبور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم تین سال سے وفاقی حکومت کے ساتھ نبھا رہے ہیں جبکہ وفاق نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ وفاق کو سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے کامیابی کے ساتھ نکالا، کیا یہ حکمران بھول گئے ہیں کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کے لئے نہیں آیا۔ ہم نے انہیں بغیر ووٹ مانگے کامیابی دلائی، حکومت کو یاد دلانے کے لئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے