نوازشریف

باتوں پر نہیں، عملی خدمات پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف

مری (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ باتوں پر نہیں، عملی خدمات پر یقین رکھتے ہیں، یہی ہمارا نصب العین ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ دن رات محنت کر کے بجلی کے منصوبے لگائے اور مکمل کیے، 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ہم نے شامل کی، ہم نے اپنے دور میں بجلی کے متعدد منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر کے خوشی ہو رہی ہے، میرا مری کے بھائیوں، دوستوں اور کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولتا، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا، پہلی بار ہم سندھ میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لائے، کوئلہ ملکی پیداوار ہے، جس سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے دور کے بعد کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، جب میں وزیرِ اعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے، نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دو، ملک کے وزیرِ اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے قلیل مدت میں بجلی کے متعدد منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، عوام کو سبز باغ دکھانے کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے