شہبازشریف عاصم منیر

نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجراء جمعرات کو ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجراء (کل) جمعرات کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان ہوں گے۔ سیمینار میں منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، اطلاعات و نشریات کے وزراء شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیمینار میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزراء اعلی، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسران شرکت کریں گے۔

خلیجی ممالک، چین اور متحدہ عرب امارات سے انڈسٹری لیڈرز اور سفارت کاروں سمیت اہم غیرملکی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ سیمینار کا اہتمام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے