رضا ربانی

رضا ربانی کا آئینی تقرریوں پر صوابدیدی اختیار ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی نے آئینی تقرریوں پر وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئینی طریقے سے تقرریوں کے حوالے سے صوابدیدی اختیارکو ختم ہونا چاہئے، صوابدیدی اختیارات کے باعث تقرری سیاست کی نذر ہو جاتی ہے، یہ اختیار آئینی عہدے اور ادارے کیلئے بدنامی کا باعث بنتا ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اپنے ایجنڈے کیلئے آرمی چیف کی تقرری کے وقت ایسا کیا، آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت سینئر ترین جج چیف جسٹس تعینات ہوتا ہے، آرمڈ فورسز چیف کی تقرری کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 243 میں بھی ترمیم کی جائے اور سینئر ترین افسر کو چیف آف سٹاف مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے