اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ٹی آئی حکومت کا نیب آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے غیرقانونی و غیر آئینی نیب آرڈیننس کو شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چلینج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کردیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں، کسی مخصوص شخص کے لئے آرڈیننس جاری ہونا خلاف قانون ہے۔ ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نیب چیئرمین جاوید اقبال کی دوبارہ تعیناتی کے لئے آرڈیننس جاری کیا ہے جسے اپوزیشن کی جانب سے غیرآئینی و غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے