جاوید لطیف

پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دینے والے قوم و ملک کے خائن ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام اور ملک کی دشمنی میں تمام حدیں پار کردی ہیں، اب لوگ بہت تنگ آچکے ہیں، حکومت کا ساتھ دینے والے قوم و ملک کے ساتھ خیانت کررہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے حکومت وقت سے جان چھڑانے کا، چار سالوں سے اپوزیشن جماعتوں کو طعنے دیئے جا رہے ہیں کہ انہوں نے کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا کہ جس سے عوام کی اس حکومت سے جان چھوٹ جائے، حکومت سے نفرت کا کیا پیمانہ ہے کہ لوگ اب اس حکومت سے اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ اس حکومت سے جان نہ چھڑانے پر اپوزیشن کو بھی برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔ لہذا یہ کسی جماعت کے سیاسی مفاد میں نہیں کہ حکومت کو گھر بھیجنے کی کوشش نہ کرے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اگر نواز شریف چار سال سے تحریک عدم اعتماد کو سپورٹ نہیں کر رہے، حمایت نہیں کر رہے یا جماعت کو منظوری نہیں دے رہے تو اس کی بنیادی وجہ بھی یہ ہے کہ بل پاس کروانے کے حوالے سے جو چیزیں سامنے آتی ہیں، فون کالز آتی ہیں اور جس طرح ان کے اتحادیوں کو دباو میں لایا جاتا ہے تو پھر اگر ہمارے پاس نمبر پورے نہیں ہیں تو تحریک عدم اعتماد پیش کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے