مولانا فضل الرحمن

بیرونی ایجنٹ اب ملک میں نہیں ٹھہر سکتے، ہم ان کو بھگائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عوام دشمن پالیسیاں بنانے والے بیرونی ایجنٹ اب پاکستان میں نہیں ٹھہر سکیں گے ہم انہیں جلد بھگا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ میاں نواز شریف کی مرہون منت ہے، جس پر موجودہ حکومت نے کام روکا، اس کے دیگر مراحل پر آنے والے دور میں ہماری حکومت کام شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ترقیاتی کام کرنا ووٹ خریدنے اور عوام کی توہین کے مترادف ہے۔ میں جس گھرانے میں پیدا ہوا گلی محلوں کے لفنگوں کو میں جواب دے نہیں سکتا۔

مولانا فضل الرحمن کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ آپ نے تین سال بلے کی حکومت دیکھی مگر غریب آدمی روٹی دوائی کو ترس رہا ہے، سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے آگیا، ملک کو ڈبو دیا گیا، اگر آپ نے بلے کو ووٹ دینا ہے تو ملک ڈبونے میں انکا ساتھ دینے والوں میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کے عوام دنیا کو دکھائیں گے کہ ہم نے یہاں سے پی ٹی آئی کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سال میں چار بار بجٹ پیش کیا جاتا ہے، ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ کیا جارہا ہے اور سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے