شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ جتنی کرپشن اس حکومت نے کی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف چینی میں کرپشن کے ذریعے دو سو تیس ارب روپے کمائے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز نے 40 ہزار ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی، دیگر اخراجات ملا کریوٹیلٹی سٹورز کو بھی چینی 100 روپے فی کلو میں پڑے گی۔

رہنما پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے مافیاز کے لئے آئے روز نت نئے کرپشن کے مواقع پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ جو لوگ چینی کمیشن کی رپورٹ پر سیاست کررہے تھے کیا وہ اب چینی کمیشن بنائیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے