عظمی بخاری

ناتجربہ کار ڈرائیور کو موٹرسائیکل پر بٹھانے کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ناتجربہ کار ڈرائیور کو موٹرسائیکل پر بٹھانے کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جلد عوام کو نااہل سے نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آزادکشمیر میں عمران خان اور اس کے مافیا کا اصل چہرہ بے نقاب کررہی ہیں۔ یہ نوازشریف کی خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ہر کشمیری مریم نواز کا بھرپور اور شاندار استقبال کررہا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ کے پی کے سے شروع ہونے والا مافیا آج ملک کے طول عرض کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگا ہے، وظیفہ خور ترجمان اپنے سرپرست اعلیٰ کی شان میں دن رات قصیدے پڑھنے میں لگے ہیں۔ ان وظیفہ خوروں کے مطابق ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج بھیانک ہوں گے۔ پوری دنیا کی نظریں اس الیکشن پر ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں انشاءاللہ ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے