شہباز شریف

سیاسی رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ جرم ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے مختلف سیاسی رہنماوں سے سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو جرم قرار دیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ایسے وقت میں سیاسی رہنماوں سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ آفتاب شیرپاؤ، امیر مقام اور میاں افتخار پر پہلے ہی دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔ انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے