طلال چوہدری

ہر آنے والے دن کیساتھ نوازشریف کی بے گناہی عوام کے سامنے عیاں ہورہی۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ نواز شریف کی بے گناہی عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور آڈیو لیک نے نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 2013 تک دنیا پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر جانتی تھی لیکن اس کے بعد نواز شریف نے ملک کی قیادت سنبھالی اور ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگا، اگر نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور ان جیسے دوسرے لوگ پاکستان میں تباہی لے کر آئے، ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے