راجہ پرویز اشرف

الیکشن کمیشن پر الزام تراشی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے الزام تراشی کو راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن پر الزام تراشی کرکے جمہوریت کی نفی کررہی ہے یہ رویہ قابل برداشت نہیں وزیراعظم کو اپنے بیانات کا جائزہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے لیکن حکومت سیاسی انتقام میں مصروف ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔ وقت آنے پر استعفے بھی دیں گے۔ استعفے دینا ہمارا آخری آپشن ہے۔ پی ڈی ایم کو بنانے میں ہماری پارٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے