عمران خان

عمران خان کے متعلق جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے راتوں رات اپنی جائیداد کو غیرقانونی طور پر میرے شوہر کے نام ظاہر کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کے دوران دلائل دیتے ہوئے سرینا عیسی نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لئے عمران خان اور وزیر قانون نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اپنی رقم سے خریدی ہوئی جائیداد کو راتوں رات میرے شوہر کے نام ظاہر کردی اور ایسے بے شمار غیرقانونی اقدامات کئے۔

سرینا عیسی کا مزید کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے سیاسی مفادات کے لئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عدالت میں جھوٹے بیانات دلوائے۔ میں کیس میں فریق نہیں اور نہ ہی مجھے کوئی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر سے پہلے سے میں نوکری کررہی ہوں۔ حکومتی افراد نے میرے ساتھ انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے