ملک احمد خان

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار ادا کیا۔ ملک احمد خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو استعمال کیا گیا، مقدمات میں بار بار ناانصافی کی جا رہی ہے، سزائیں دی جا رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے سیاسی جماعتیں مرضی کے فیصلے لینا چاہتی ہیں۔ پانامہ کیس کے دوران کچھ باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جج کے بیٹے کی آڈیو لیک کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ثاقب نثار نے صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ دیئے۔ بہت سے عدالتی فیصلوں نے پاکستان کی سیاست پر گہرا اثر چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس نے کہا سیاست کی وجہ سے عدالتی ماحول آلودہ ہوا۔ جج صاحبان کو ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے دینے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے