امیر حیدر ہوتی

پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، امیر حیدر ہوتی

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9 مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں بنے گی، کے پی اور وفاق میں مخلوط حکومتیں بنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ جمہوریت کی بات ہو تو پی ٹی آئی سے اتحاد پر اے این پی مشورہ کر سکتی ہے، 13 جنوری تک انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ ہو جائے گا۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سارے لوگوں کو ناکام بنایا گیا تھا، 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ہمیں تو کوئی فیلڈ فراہم ہی نہیں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اے این پی کے رہنما نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ساری مہربانیاں پی ٹی آئی پر تھیں، مجرم اور سزا یافتہ لوگوں کو الیکشن کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جتنی غیر یقینی کی صورت حال اس انتخابات سے پہلے بنی، اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے