بلاول

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے حلقے این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے، شکایت کنندہ محمد ایاز متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ شکایت کنندہ ایاز این اے 127 سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی ہونے پر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے