حمزہ شہباز

ووٹ سوچ سمجھ کر ڈالنا ہے، ہم 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، ہم پاکستانی قوم کو بجلی کے 300 یونٹ مفت فراہم کریں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صرف 16 مہینے میں محنت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں بجلی 7 روپے یونٹ، پیٹرول 78 روپے لیٹر اور چینی 55 روپے کلو ہوتی تھی جو آج 180 روپے میں دستیاب ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سال 2013ء میں ملک بھر میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، جو ہماری حکومت نے 2018ء میں ختم کی۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ میں نے 250 ارب کی سبسڈی دے کر آٹا سستا کیا، ہم پاکستانی قوم کے لیے بجلی کے 300 یونٹ مفت کریں گے، میں نے بطور وزیراعلیٰ 100 یونٹ بجلی فری دینے کی خوشخبری سنائی تو اُس پر اسٹے آرڈر لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین کو مقدمات میں جیل میں رکھا گیا، 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، یہ دن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے