متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان آمد

رحیم یار خان (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات  (یو اے ای)  کے صدر محمد بن زید النہیان آج رحیم یار خان پہنچ رہے ہیں، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف چاندنہ ائیرپورٹ رحیم یار خان پر ان کا استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چاندنہ ائیرپورٹ رحیم یار خان پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کااستقبال کریں گے۔ بعد ازاں دونوں رہنما پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے مابین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے سابق صدر شیخ سلطان بن حمدان رحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔ خیال رہے کہ سرکاری سطح پر چولستان میں ایک ہفتے قیام سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے