شاہد خاقان عباسی

عمران خان اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے سرکاری عہدہ اور وسائل استعمال کررہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے سرکاری عہدہ اور وسائل استعمال کررہے ہیں۔ جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 27 مارچ کے جلسے کے لئے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ عدالت عظمی وزیراعظم کے آئینی منصب کے اپنے ذاتی، سیاسی اور جماعتی مقاصد کے لئے استعمال کا نوٹس لے۔ عمران خان عوام کے پیسے پر اپنی سیاسی کمپین چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سرکاری وسائل کو ذاتی تشہیر اور جلسے کے اعلانات کے لئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے