یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ہائی کورٹ میں گیلانی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد  (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ انتخاب کے خلاف اسلام آباد آئی ہائی کورٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دی گئی درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سینیٹ انتخاب کے نتائج کے خلاف سابق وزیراعظم کی دائر درخواست پر سماعت کی جس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور جاوید اقبال پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران  یوسف رضا گیلانی کی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹس مسترد کیے گئے حالانکہ بیلٹ پیپر پر لگائی گئی مہر یوسف رضا گیلانی کے نام پر لگی لیکن اسی خانے کے اندر تھی۔ اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کا کیا طریقہ ہے؟ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو صرف عدم اعتماد سے ہٹایا جا سکتا ہے، ہم نے ابھی الیکشن کے پراسس کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیا جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کیا یوسف رضا گیلانی کا کیس یہ ہے کہ وہ الیکشن جیت گئے تھے اور بدنیتی سے ان کے ووٹ منسوخ کیے گئے، کیا آئین میں اس معاملے سے متعلق کوئی فورم بتایا گیا ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ غلط منتخب ہو جائے تو اسے ہٹانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار موجود ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی کو لگتا ہے کہ ان کے پاس ووٹ زیادہ ہیں تو چیئرمین سینیٹ کو اس طرح کیوں نہیں ہٹایا جا رہا؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ اس کے لیے ہمیں پہلے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ ماننا پڑے گا، ہم نے تو انہیں چیئرمین سینیٹ تسلیم ہی نہیں کیا۔ بعدازاں عدالت نے چییرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے