پی ٹی آئی

پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے عہدیدار کا فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار نے سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف کرلیا ہے، شرمندگی کے بعد معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے، میں دو سال کے لیے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کا سینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نے دو ٹوئٹس کیں جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کی اور دوسری میں نے کاپی پیسٹ کی تھا، بالکل اسی طرح میں نے پورا کاپی کرکے اس کو پیسٹ کر دیا تھا۔

منیب کیانی کا مزید کہنا ہے کہ اپنے کیے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی جن میں جہاں سے میں نے انفارمیشن لی وہ ایک سولجر اسپیک کا پیچ تھا، ایک ازمہ خان پی ٹی آئی سے تھا اور ایک سبینہ کیانی پیچ تھا اور ایک عمران ریاض خان پیچ تھا جس سے میں نے یہ ساری معلومات لے کر میں نے جو ٹوئٹ جنریٹ کی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے