اسلم غوری

پی آئی ٹی کبھی سیاسی جماعت تھی ہی نہیں۔ جے یو آئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی کبھی سیاسی جماعت تھی ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی کبھی سیاسی جماعت تھی ہی نہیں، انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاست، جمہوریت اور نظام کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوگا، ماضی میں بہت سی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان سے محروم کیا گیا۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مہرہ تھی، بیساکھیوں کے سرکنے سے زمین بوس ہوگئی، پی ٹی آئی عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہے جس کو وطن عزیز کو سیاسی، معاشی اور اخلاقی تنزلی کا شکار کرنے کے لئے لانچ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک جس حال میں ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، باوقار اور مہذب انداز سیاست کے حامی ہیں، بدتہذیبی اور بیرونی ایجنڈے پر جو آئے گا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے