بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مئی میں بھارت جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مئی میں بھارت جائیں گے۔ اس حوالے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو 4 اور 5 مئی کو گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ دورۂ بھارت کے لیے ہماری تیاری جاری ہے، دورۂ بھارت پر میڈیا کی شرکت کے لیے بھی رہنمائی کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو سال 2016 کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کی دعوت پر بھارت جائیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج ایس سی او ممالک کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں، وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے اجلاس دہلی میں ورچوئل شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے