حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی کسانوں کو حکومتی موشگافیوں کا شکار نہیں ہونے دے گی، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کسانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کو حکومتی موشگافیوں کا شکار نہیں ہونے دے گی۔  ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکمران کھاد بحران پیدا کر کے ملک کی فوڈ سیکورٹی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسانوں کو حکومتی موشگافیوں کا شکار نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پیپلز پارٹی کا ساہیوال ڈویژن میں ٹرالی مارچ 21 جنوری کو ہو گا ۔

واضح رہے کہ پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہپنجاب سمیت ملک بھر کے ڈویژنل مقامات پر ٹرالی مارچ 24 جنوری کو ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت رہی تو ہمیں گندم ،چینی کی طرح نمک مرچ بھی درآمد کرنے پڑیں گے، نالائقوں کے ٹولے کا ہر دن ملک و قوم پر عذاب بن کر گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے