شہزاد سعید چیمہ

حکومتی مکروہ ہتکھنڈوں سے عوامی احتجاج نہیں روکا جا سکتا، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر بحران حکومت (پی ٹی آئی) عوامی احتجاج کے آگے بند باندھنا چاہتی ہے، تاہم  اس طرح کے مکروہ ہتکھنڈوں سے عوامی احتجاج نہیں روکا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی جانے والے راستوں پر پولیس جیالوں کو نہیں روک سکتیں۔ اپوزیشن کے احتجاج سے پہلے ہی حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، قومی اسمبلی جانے والے راستوں پر پولیس اور خاردار تاریں جیالوں کو نہیں روک سکتیں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ جیالے ورکر تمام رکاوٹیں توڑ کر قومی اسمبلی کے باہر پہنچیں، سلیکٹڈ کا دم آخر ہے، پیپلز پارٹی انہیں اصلی گھر میں پہنچائے گی۔ حکومت عوامی احتجاج سے خوفزدہ ہو چکی ہے یہ وجہ ہے کہ حکومت نے ابھی سے بند باندھنا شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے