سرفراز بگٹی

دو نومبر سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہوگا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دو نومبر سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو واپس جانے والے خاندانوں کو ہم سراہتے ہیں، پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر مہاجرین کو اتنے لمبے عرصے تک مہمان نوازی کی، افغان مہاجرین اب بھی ہمارے پلان اے کا حصہ نہیں ہے۔

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے وہ لوگ بے دخل ہوں گے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں ہے، وہ لوگ اپنے اپنے ممالک کو ڈی پورٹ ہوں گے اور ان کو ہولڈنگ سنٹرز میں بھجوایا جائے گا 2 نومبر سے ان افراد کو پہلے ہولڈنگ سنٹر بھجوایا جائے گا۔ دو تین دنوں تک ہولڈنگ سنٹرز میں ان لوگوں کو رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہیں ہم مرضی کے بارڈر سے ڈی پورٹ کریں گے، ان افراد کو چمن، نوشکی، طورخم یا کس بارڈر سے ڈی پورٹ کرنا ہے یہ ریاست کی مرضی سے ہوگا، ہم نے دیکھنا ہے اپنی سہولت، سیکیورٹی اور اس کے مطابق انہیں ڈی پورٹ کا فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے