مریم نواز

نواز شریف کی وطن واپسی پر مریم نواز کا جذباتی پیغام

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، میں اللّٰہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز  نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 برسوں میں سہیں، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو اور ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے لکھا ہے کہ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔ مریم نواز شریف نے والد کے لیے پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ ’آ  جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں‘ (آجائیں آپ کا آنکھوں کو انتظار ہے) خوش آمدید نواز شریف۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے