وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز

محنت اور کوشش سے عوام کو 2018 والا پنجاب واپس دلوا دیا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مسلسل محنت اور کوشش سے عوام کو تباہ شدہ پنجاب سے نکال کر 2018 والا خوشحال پنجاب واپس دلوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے عید الاضحی کے مبارک دن پر الائشوں کی صفائی کا بہترین کام ہوا، میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے لاہور کو انتہائی صاف رکھا۔ لاہور پھولوں کا شہر ہے اس کی خوبصورتی لوٹائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بھی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات ہوئے، پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور انتظامیہ کو شاباشی دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پنجاب ترقی کرے گا اور صاف ستھرا بھی رہے گا، پنجاب کی عوام کیلئے ہماری محنت میں کبھی کوئی کمی نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے