حسن مرتضی

پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی سے یورپین یونین کے اعلی سطحی وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی سے یورپین یونین کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت پولیٹیکل سیکرٹری یورپی یونین کررہی تھی۔ ملاقات میں حسن مرتضی نے کہا کہ یورپی یونین اپنی سفارشات سے ہمیں مطلع کرے، ہر قسم کے سیاسی حالات میں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلیے کام کیا ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا آج بھی نعرہ ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، خواتین کو سیاسی جماعتوں میں جنرل سیٹس پر 5 فیصد نمائندگی دی گئی۔ پیپلزپارٹی کی خواتین نمائندگی کی بڑی مثال بے نظیر بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شازیہ مری اور شیری رحمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ اور جھنگ جیسے پسماندہ علاقوں سے عابدہ حسین، غلام بی بی بھروانہ اور سلیم بی بی بھروانہ خواتین منتخب ہوتی چلی آرہی ہیں جبکہ پاکستان میں کئی جگہوں پر اب بھی خواتین ووٹ نہیں ڈال سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے