وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے، عطا تارڑ کی تصدیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس حوالے سے ن لیگ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل رہنما عطا تارڑ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نکے صدراورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ خیال رہے کہ عطااللہ تارڑ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ میاں شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں انہیں جلد صحتیاب کریں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے جاری بیان میں مزید بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے