شرمیلا فاروقی

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما کے والد کا انتقال

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شرمیلا فاروقی کی والد کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ جس کی خبر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فارقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرمیلا فاروقی نے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔ مرحوم عثمان فاروقی کی نماز جنازہ آج رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے