سراج الحق

نااہل حکمرانوں نے قوم کے مزید تین سال ضائع کردئے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق حکمرانوں نے قوم و ملک کے مزید تین سال ضائع کردئے ہیں۔ موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں۔ انفرااسٹرکچر کی بحالی اور ترقیاتی پروگراموں کے منصوبوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دنیا آگے، پاکستان پیچھے کی جانب سفر کررہا ہے، لوگوں کی اکثریت بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کو گرداب سے نکالنے کا کوئی پروگرام نہیں، بیروزگاری کا طوفان بے قابو ہوچکا ہے۔ نوجوان طبقہ سب سے زیادہ مایوس ہے، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسٹیٹس کو کو مسترد کرے اور جماعت اسلامی کی جمہوری جدوجہد کا ساتھ دے۔ مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی منزل اسلامی انقلاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے