سراج الحق

ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری، جماعت اسلامی کا ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی نے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ  رہے کہ اکتیس اکتوبر کو جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بے روزگاری کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھا، جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بے روزگاری کے خلاف اسلام آباد  ڈی چوک پر بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا،  ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے، عوام کی کسی کو فکر نہیں، پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی کا مقصد ذاتی مفادات کاتحفظ ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس اور 28 قوانین یا ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ  مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سات آٹھ ووٹوں سے پورا نظام بلڈوز کردیا اور اپوزیشن خاموش رہی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے