پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی پی اراکین اسٹیرنگ کمیٹی سے استعفی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت گزشتہ روز پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ قمرزمان کائرہ، شیری رحمان اور راجہ پرویز اشرف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موونٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہوں گے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل کوئی جماعت کسی دوسری جماعت کے ماتحت نہیں ہے۔ پی پی کو شوکاز نوٹس جاری کرکے دانستہ طور پر اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ شوکاز نوٹس جاری کرکے توہین کی گئی ہے جس کے لئے پی پی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے