خواجہ آصف

پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین اور روس سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے پر ردعمل میں کہا کہ قسمت کی ستم ظریقی دیکھیں کہ امریکا اس شخص کے ساتھ بیان جاری کررہا ہے جس پر واشنگٹن نے ہی گجرات میں مسلمانوں کے منظم قتل عام کی وجہ سے ویزا بند کیا تھا۔ مودی کے ہاتھ آج بھی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خون سے رنگے ہیں، امریکا کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم یاد نہ آئے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج وائٹ ہاؤس کا جو بیان آیا وہ سابق حکومتوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، امریکا کے لیے تو جنگیں انویسٹمنٹ ہوتی ہیں، آج بھی پاکستانی قوم امریکی حلیف ہونے کی سزا بھگت رہی ہے۔ اس خطے میں دہشت گردی کے بیج بونے میں امریکا کا بھی بڑا کردار ہے، امریکا کی اسٹریٹجک اسٹیکس ہمیشہ کمرشل ہوتی ہیں، ہم امریکا کے لیے 40 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس خطے میں 40 سال میں دو ناکام مداخلتیں کیں، امریکا کی ورثے میں چھوڑی دہشت گردی کا پاکستان آج بھی مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے چین، روس اور پڑوسیوں سے تعلقات مضبوط بنانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے