رانا ثناءاللہ

سلیکٹڈ ٹولے کو جلد اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عوام پر مسلط سلیکٹڈ ٹولے کو جلد اس کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ڈسکہ کے بعد خوشاب میں بھی نااہلوں کو شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت مخالف تحریک پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔ پی ڈی ایم میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ ٹیک اوور کرنا چاہتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا نوٹس پھاڑ کر اچھی حرکت نہیں کی۔ میری نظر میں یہ مناسب عمل نہیں۔ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے حکومتی اراکین کی حمایت لی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے