جنرل فیض حمید

فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے فیض حمید کی آئندہ ہفتے طلبی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) فیض آباد دھرنا کمیشن میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی آئندہ ہفتے طلبی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیص حمید کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا اور کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔ کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد کیانی 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے انہوں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔

خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے