شہباز شریف

پاک ترکیہ تجارت کا سالانہ حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک ترکیہ تجارت کا سالانہ حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے نمایاں کاروباری گروپوں سے گزشتہ روز ملاقاتیں کیں جس کے دوران پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ترک سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات شعبے سمیت سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ تاریخی “ٹریڈ ان گڈز” معاہدے کے بعد تعاون کے بہترین مواقع پیدا ہوچکےہیں جو رواں 31 مئی سے فعال ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ترکی کاروباری شخصیات کی جانب سے پاکستان میں تجارتی شراکت داری کیلئے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پر انتہائی خوشی محسوس ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے