شیری رحمان

دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکو تیار نہیں اور ہم ان کی کامیابی کے شادیانے بجا رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے افغانستان میں نئی حکومت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، جبکہ ہم پوری دنیا کے برعکس طالبان حکومت کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں اور ان کی کامیابی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے افغانستان کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر بیان جاری کرتے ہوئے کہا  ہے کہ افغانستان میں بدترین انسانی بحران ہے، کیا ہم ان اثرات کو سنبھال پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان صورتحال پر اب تک پارلیمان کا اجلاس نہیں بلایا گیا، نہ وزیرخارجہ نے جنرل اسملبی جانے سے پہلے اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ  شیری رحمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر مخلص نہیں، اب آپ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں، الیکشن کمیشن دودھ کا دھلا نہیں، ہمیں ماضی میں اس سے اختلاف رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منہگائی اور بے روزگاری کے باوجود جھوٹا بیانیہ جاری ہے، جو جتنا جھوٹ بولتا ہے کابینہ میں اسے اتنی تھپکی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے