ناصر حسین شاہ

پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں۔ ناصر حسین شاہ

لاڑکانہ (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بل کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں۔ عوام بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہم سوچ سکتے ہیں، ملازمین کا خیال رکھا گیا تو پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرسکتی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے علاقے اور امن و امان کے حوالے سے وزیر داخلہ کام کررہے ہیں، بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔

انہوں نے پیپلزپارٹی میں اختلافات کی خبروں کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے