ن لیگ کی نائب صدر

پنجاب حکومت کا بجلی چوری، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں اور شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، بجلی چور، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے۔

اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بجلی چوری پہلے ہی قابل دست اندازی جرم ہے، گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں، بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے