مریم نواز

ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ اسکی نااہلی اور مہنگائی سے ہے، مریم نواز

گوجرہ  موڑ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں، ن لیگ کا مقابلہ عمران خان کی نااہلی اور مہنگائی سے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام اگر چاہتے ہیں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے گوجرہ موڑ پر  عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو پنجاب کے دشمنوں کو پنجاب سے اٹھا کر باہر پھینکوں گے، وعدہ کرو محمد اسلم بھروانہ کو جتاؤ گے، وعدہ کریں گوجرہ موڑ 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک آپ کی قسمت نہیں بدلے گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے، سب کو یہ کہنے اور بتانے آئی ہوں کہ پنجاب میں شیر کی حکومت ہے۔ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے، مجھے ہاتھ اٹھا کر بتاؤ آپ چاہتے ہو اگر مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے