حنا ربانی کھر

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم شکرگزار ہیں کہ مختلف ممالک نے ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے امداد اور دیگر طریقوں سے مدد کی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر سے تمام ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاکستان کی مدد کی ہے، پاکستان میں بدترین موسیماتی تبدیلی کا سامنا ہے۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا آدھا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگ آسمان تلے ہیں، ہم 33 ملین لوگوں کو ایک ساتھ امداد نہیں پہنچا پارہے ہیں، اس مسئلے کو دور کرنے کے لئے حکومتی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی، موسمیاتی تبدیلی اور انفراسٹرکچر کومتاثر کیا، ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر موسیماتی تبدیلی پر کام کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے