پیٹرول

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، شہریوں کی جانب سے اظہار خوشی

کراچی (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر شہریوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کر کے اچھا کیا، اس کمی سے اچھا اثر پڑے گا۔

تٖفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ایک شہری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب دیگر اشیا بھی سستی ہونی چاہییں۔ کراچی میں موجود ایک شہری نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کرے۔ شہریوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بھی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  پیٹرول کی قیمت 8، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کم کردی گئی ہے۔ یکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 262، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147.68روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے