منظور وسان

الیکشن کے بعد عمران خان اہلیہ کیساتھ بیرون ملک چلے جائیں گے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیرون ملک فرار کریں گے، کیونکہ ان کی کرپشن کے کیسز کھل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی، ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا اور نواز لیگ والے اکثریت سے جیتیں گے۔ الیکشن 2023 میں اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گی۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے، کرپشن کے جن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے، تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی، ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے، یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے