واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر وائس چیٹس کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز کو متعارف کرایا جاتا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے۔ اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر وائس چیٹس کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ہے اس وقت بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔وائس چیٹس بنیادی طور پر گروپ میں آڈیو چیٹ کا نیا آپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں فیچر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم (waveform) آئیکون بنا نظر آئے گا۔اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گی جس کے لیے ایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا۔ گروپ میں شامل افراد اس وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔ اگر وائس چیٹ کو استعمال نہیں کیا گیا تو کسی فرد کے حصہ نہ بننے پر اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے پر گروپ میں شامل افراد کے فونز کی رنگ ٹون نہیں بجے گی بلکہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں وائس چیٹ کے آغاز کا بتایا جائے گا۔ ایک وائس چیٹ میں 32 افراد ہی شامل ہو سکیں گے۔ چونکہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے