شہبازشریف

پوری قوم سیلاب متاثرہ بچوں کی خوراک کی فراہمی کیلئے آگے بڑھے۔ وزیرِ اعظم

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے، پوری قوم سیلاب متاثرہ بچوں کی خوراک کی فراہمی کیلئے آگے بڑھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور سیلاب زدگان کیلئے جاری ریسکیو و امدادی کارروائیوں اور بحالی کے کام کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کیلئے پوری سول و عسکری مشینری اس وقت مصروف عمل ہے، اس طرح نقصان کا تخمینہ مکمل ہو جانے کے بعد بہتر طریقے سے بحالی کا کام شروع کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے انتہائی شفاف نظام کے تحت اب تک 30 ارب روپے تقسیم بھی کیے جاچکے ہیں اور حکومت سیلاب متاثرین کی فوری نقد امداد کے طور پر اپنے وسائل سے 70 ارب روپے بھی فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ازبکستان دورے کے دوران دوست ممالک نے ضرورت پڑنے پر مزید مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا، جس پر مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کے لیے یکجہتی، مدد اور حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے