احسن اقبال

حلقہ بندیوں کے نتیجے میں انتخابات کا دورانیہ 90 دن سے طویل ہوگیا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے نتیجے میں انتخابات کا دورانیہ 90 دن سے طویل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو تجاویز پیش کیں اور انتخابی عمل کی شفافیت پر بات کی۔ الیکشن کمیشن سے انتخابی عمل کے اخراجات میں کمی اور خواتین کے ووٹنگ عمل میں شمولیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کسی ملک کو انتخابی عمل میں اس کی آدھی آبادی کو باہر نہیں رکھا جا سکتا، الیکشن کمیشن نے کہا تمام سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے، البتہ حلقہ بندیوں کے نتیجے میں انتخابات کا دورانیہ 90 دن سے طویل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے