فیصل کریم کنڈی

فرح گوگی ایم پی اے ہوتیں تو آج وزیراعلی پنجاب کی امیدوار ہوتی۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اگر ایم پی اے ہوتیں تو آج عمران نیازی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کی امیدوار ہوتی، پی ٹی آئی رہنام چھپ کے رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے قریشی، ڈوگر، فتیانہ ،شفقت محمود، علی امین گنڈا پور، اسد عمر، شیخ رشید، فواد چوہدری کو بھی گنتی میں شامل کر رہے ہیں، شیری مزاری، پرویز خٹک، مراد سعید، شبلی فراز کو شامل کرنے پر گنتی پوری ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اگر فرح خان المعروف گوگی پنجاب کی ایم پی اے ہوتیں تو آج وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوتی، شاہ محمود قریشی اندر سے ٹوٹے ہوئے ہیں چھپ کر رو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی گوگی جتنی بھی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے